بنگلورو 15/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) کورا نا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ریاست کے چکبالاپور سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کی موت ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی کرناٹکا میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 11ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج سترہ نئے مریضوں کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے اور اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 277کو پہنچ چکی ہے۔
مذکورہ شخص کی عمر 65سال بتائی جارہی ہے، جسمانی اعتبار سے بھاری بھرکم رہنے کی وجہ سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس کا وزن 100کل گرام تھا جس کی وجہ سے عملہ کو ایمبولنس میں منتقل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہئ صحت کے مطابق اسے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج کارگر نہ ہونے سے آج اس نے آخری سانس لی۔
Share this post
