کرناٹک : سیاسی ڈرامہ ختم ، وزیر اعلی کمار سوامی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ،عوام سے مانگی معافی

بنگلور:۲۳جولائی2019(فکروخبرنیوز)کرناٹک میں جاری سیاسی ناٹک کا آج خاتمہ ہو گیا ہے ،  کئی دنوں سے جاری ڈرامہ پرآج پردہ گر گیا ہے ، آج  فلور ٹیسٹ ہوا اور کماراسوامی کی حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کرناٹک کی جے ڈی ایس-کانگریس مخلوط حکومت کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ تحریک اعتماد آج کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔

کرناٹک اسمبلی کے باہر بھاری پولس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی انہونی کے خدشہ کے پیش نظر پولس الرٹ پر ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے عوام اور اسمبلی اسپیکر سے معافی طلب کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک اعتماد کی کارروائی کو لمبی کھینچنے کی ان کی منشا نہیں تھی اور وہ اسمبلی اسپیکر اور ریاست کے عوام سے معافی مانگتے ہیں۔

اس درمیان شام 6 بجے سے بنگلور میں سبھی شراب کی دکانیں اور بار کو اگلے 48 گھنٹوں کیے لیے بند کردیاگیا ہے اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کمشنر آلوک کمار نے کہا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

Share this post

Loading...