کاپو 14 جون2020(فکروخبرنیوز) کاپو سےتعلق رکھنے والے وہ افراد جو ابھی حال ہی میں مہاراشٹرا سے لوٹے ہیں انہیں گھروں پر ہی کورنٹائن کیا گیا ہے۔
13 جون ہفتہ کی شام تک تعلقہ کے مختلف دیہاتوں میں 135 مکانات سیل کردیئے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مقامی گرام پنچایت ، محکۂ صحت کے افراد اور محکمہ پولیس کے ذریعہ ہر گھر کو سیل کیا جارہا ہے۔
گھر میں جو مکانات سیل ہیں ان میں کٹاپڈی میں چار، کوٹے میں دو، اننجے میں چھ، مجور میں چار، کوٹیار میں 13، بیلپو میں تین، شیروہ میں چھ، مدرنگڈی میں سات، ایلورو میں دس، پالیمارو میں آٹھ، شامل ہیں۔ ہیجامدی میں سات، پڈوبیڈری میں سات، ٹینکا میں تین، باڈا میں آٹھ، بیلے میں 23 اور کوپ ٹاؤن بلدیہ کی حدود میں 16 مکانات ہیں۔
ان افراد کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور ضروری سامان انتظامیہ کے ذمہ داران کو مطلوبہ رقم ادا کرکے ہی حاصل کریں۔
Share this post
