بھٹکل 20؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) کپڑا بنک کے ذریعہ مختلف افراد کی ضرورتیں پوری ہورہی ہے اور یہ ہمارے لیے سعادت کی بات ہے کہ اللہ نے ہمیں خدمتِ خلق کے لیے چنا ہے۔ چند ہی دنوں میں اسکول شروع ہونے والے ہیں۔ ایسے میں بہت سے طلبہ کے لیے یونیفارم اور درسی کتابیں فراہم کرنے کے لیے کپڑا بنک بھٹکل کے ذمہ داران کوشاں ہیں۔ اس بات کی جانکاری یہاں کے ذمہ دار مولانا عبدالمنعم کوبٹے ندوی نے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ اسکول کھلنے سے پہلے ضروتمند اپنے ضرورتوں کی تکمیل کے لیے بھاگ دوڑ کرنے کے بجائے وہ کپڑا بنک کا رخ کریں جہاں ہم نے اسکول یونیفارم اوردرسی کتابیں جمع کرکے تیار کرلی ہیں۔ مختلف اسکولوں کے یونیفارم بھی ہمارے یہاں دستیاب ہیں اور جیسے جیسے ضرورت رہے گی ہم فراہم کرتے رہیں گے۔ اسی طرح مختلف اسکولوں کی درسی کتابیں بھی یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ ضرورتمند پہلی فرصت میں کپڑا بنک سے رجوع کرلیں۔
Share this post
