کاسرگوڈ 10/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) کنور انٹر نیشنل ایرپورٹ اپنے ایک سال کی تکمیل پر کا جشن منارہا ہے۔ اس دوران پورے ایک سال میں کنور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کسٹم افسران نے 60کلو سونا اور تیس لاکھ روپئے مالیت کا زعفران ضبط کرلیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کسٹم افسران نے ساٹھ لاکھ روپئے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کرلی ہے۔ضبط شدہ سونا، کرنسی اور زعفران غیر قانونی طور پر لانے اور لے جانے کی کوشش کی جارہی تھیں جسے تفتیش کے دوران کسٹم افسران نے دھر دبوچا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں زیادہ تر کا تعلق کاسرگوڈ ضلع سے بتایا جارہا ہے۔ اس موقع پر کسٹم افسران کی ان کوششوں کی سراہنا کی جارہی ہے۔
Share this post
