پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنے چہرے پر ماسک باندھ دیا تھا اور شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے پیچھے سیاسی پارٹیوں ہی کا ہاتھ ہے۔ سی پی ایم نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کارکنوں کا ہاتھ ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی مہینوں سے کنور میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے اور قریب تین سو کے قریب معاملات منظر عام پرآئے ہیں۔
چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پولیس نے کیا گرفتار
نشہ میں دھت ہوکر قاتل نے انجام دی تھی واردات
بنگلور 12؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شہر کے کے آر پورم علاقے کے قریب نشہ میں دھت ایک شخص کی جانب سے قتل کی واردات انجام دینے کی واردات پیش آئی ہے اور اس معاملہ میں ملزم پولس حراست میں ہے جس کی شناخت سہیل پاشا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے محرم کے جلوس کے دوران نشہ میں دھت ہوکر عظمت بی کوچھرا گھونپ کر قتل کیا تھا۔قاتل اور مقتول دونوں کاتعلق کے آر پورم کے جی سی لایٹ سے ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق عظمت اپنے بھائی سید روشن کے ہمراہ لٹل بلوم انگلش ہائی اسکول کے میدان میں منعقدہ محرم کے جلوس میں شرکت کی غرض سے نکلے۔ اس دوران ان میں سے ایک کسی کا پیر لگنے سے گرگیاجس سے روشن او رملزم کے درمیان تو تو میں میں شروع ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب عظمت نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم سہیل کو تھپڑرسید کیا ۔ تب سہیل نے اپنا بدلہ لینے کے لیے اپنے دوست قادر او رنیاز کو اپنے ساتھ ملالیا اور تینوں نے مل کر عظمت پر حملہ کرتے ہوئے سہیل عظمت کو چھرا گھونپ کر موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا۔ وہاں موجود دیگر لوگوں نے کسی طرح عظمت کو اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکراس نے اپنی آخری سانس لی ۔ روشن کی جانب سے پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔
غیر قانونی طور پر ریت کانکنی کے الزام میں بارہ افراد گرفتار :چار لاریوں سمیت دو کشتیاں ضبط
منگلور 12؍ اکتوبر (فکرخبرنیوز) منگلور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر ریت کانکنی کے دوران کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں بارہ افرادکے حراست میں لیے جانے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سینٹرل کرائم برانچ افسران نے کولور پل کے قریب چھاپہ مارکارروائی کی جس میں دو ریت سے بھری لاریاں اور دو کشتیوں کے علاوہ جمع شدہ ریت بھی ضبط کرلی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف ساؤتھ پولیس شراوتی این ایس نیا پنے دیگر اہلکاروں کے ساتھ جاپنا موگرو نامی علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کی جہاں دو لاریاں اور جمع شدہ ریت ضبط کرلی گئی ہیں۔ افسران کے مطابق یہاں چھ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ ریت کانکنی کمیٹی کی جانب سے 425افراد کو جنوبی کنیرا کے ساحلی علاقوں میں سے 19جگہوں پر ریت کانکنی کی اجازت دی جاچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی ریت کانکنی کے لیے کڑی شرطیں لگائیں ہیں جس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ڈی سی نے کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
بیلگام : 500کروڑ مالیت کے مویشی سینگ اور ہڈیاں ضبط
بیلگام 12؍ اکتوبر (فکروخبر نیوز) سٹی کرائم برانچ کی جانب سے شہر کے شیٹی گلی میں واقع ایک گھر میں کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں مویشویں کی ہڈیاں ، سینگ اوردیگر قیمتی چیزوں کے ضبط کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ضبط کی گئی اشیاء کی مالیت 500کروڑ روپئے لگائی گئی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ کے اہم ملزم سلیم سوداگر کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مذکورہ اشیاء گوا اور ممبئی کے راستے خلیجی ممالک اور چائنا درآمد کیا کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے اپنے رہن سہن کے لیے گھر کے فرسٹ فلور کو استعمال کیا کرتا تھا اور گراؤنڈ فلور میں ان قیمتی اشیاء کو جمع کیا کرتا تھا۔ گراؤنڈ فلور پر جمع شدہ یہ قیمتی اشیاء دیکھنے میں جلانے کے لیے استعمال کی جانے والی لکڑیوں کی طرح نظر آتی تھیں جس سے کسی کو شک وشبہ بھی نہیں ہورہا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم نے اپنے گھر کے نچلے حصہ میں بھوت پریت ہونے کی افواہیں بھی علاقے میں پھیلارکھی تھیں۔ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اپنی اس تجارت پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ گھرکامین دروازہ ہمیشہ بند رکھا کرتا تھا اور اوپر کے حصہ میں جانے کے لیے سیڑھیوں کے قریب ایک چھوٹا سا دروازہ تھاجس کو ہمیشہ استعمال میں لایا جاتا تھا۔ ملزم کا گھر پولیس تھانہ اور بازار سے قریب واقع ہونے کے باوجود نہ کسی مقامی شخص کو اس کا پتہ چل پایا اور نہ پولیس اس کے گھر تک پہنچی ۔بالآخر پولیس کو کسی طرح اس غیر قانونی تجارت کی اطلاع ملی اور انہوں نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے مذکورہ قیمتی اشیاء ضبط کرلی ہیں۔
Share this post
