کنڑا اخبار میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

بھٹکل 27نومبر (فکروخبرنیوز ) گذشتہ دو دن قبل بیندور سے شائع ہونے والے کنڑا اخبار میں ہمارے بارے میں غلط الزامات عائد کئے گئے ہیں، روپیوں اور زیوارات کو لے کر بھی متضاد بیانات دے کر کنڑا اخبار کے ذریعہ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،۔ اس سے قبل بھی اخبارات میں شائع رپورٹوں کے بعد معاملہ جب پولس تھانے میں درج ہوچکا ہے اور شہر بھٹکل سماجی تنظیم میں بھی معاملہ پہنچ چکا ہے تو پھر کنڑا خبارات میں اس طرح کی غلط بیانی کرنا اور ناموں کے ساتھ بدنام کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ دراصل صرف ایک عورت کے بہکاوے میں آکر اس طرح کی غلط رپورٹ شائع کی جارہی ہے، کنڑا اخبار کے خلاف ہم قانونی کارہ جوئی کریں گے اور پھر رقم کی تعداد لاکھوں سے بڑھ کر اب کروڑوں تک پہنچ گئی ہے کچھ دن گذرنے کے بعد اس رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا، اس طرح ٹھوس ثبوتوں کے بغیرصرف اخبارات کے سہارے سچائی سامنے نہیں آئے گی۔ کنڑا اخبار میں درج پوری رپورٹ غلط ہے نہ امجد نامی شخص اس میں ملوث ہے اور نہ پولس کو رشوت دی گئی ہے۔ کیس درج کرنے کے بعد پورا معاملہ پولس تھانے کے حوالے ہوگیا ہے ۔ اس کے باوجود اس طرح کے کنڑا اخبارات میں غلط رپورٹ پیش کرنے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ متعلقہ عورتیں ہمیں صرف بدنام کرنا چاہ رہی ہیں۔

Share this post

Loading...