کاروار 27 اگست 2020 (فکروخبر/ذرائع) مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکزی ریاستوں کوایک ریاست سے دوسری ریاست میں بغیر کسی رکاوٹوں کے جانے کا ہدایت نامہ جاری کرلیا ہے لیکن گوا میں دوسری ریاستوں سے داخل ہونے والوں کے لئے ابھی کئی قوانین ہے ۔ منگل کو گوا حکومت کے جاری کردہ نظر ثانی شدہ سرکلر کے مطابق اگر کسی بیرونی فرد کے پاس کوویڈ 19 کی منفی رپورٹ ہے تو اسے اپنے کووڈ ٹیسٹ کی تاریخ سے صرف 48 گھنٹوں کے لئے گوا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ دوسرے آپشن کے طور پر دوسری ریاستوں سے داخل ہونے والوں کےلئے چودہ دنوں کا کورنٹائن ضروری ہے ۔ اگر یہ دونوں قانون بھی منظور نہیں ہے تو اسے 2،000 روپیے ادا کرنے پڑیں گے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ کرناٹک کی سرحدوں سے سیکڑوں افراد جو گوا میں کام کر رہے ہیں گنیش چتروتی کی تقریبات کے لئے اپنے آبائی علاقوں میں آئے تھے۔ لیکن یہ سب لوگ گوا کے اس قانون کی وجہ سے پریشانیوں میں مبتلا ہیں کیونکہ تازہ گائیڈ لائنز جاری کردیئے گئے ہیں جب انہیں گوا واپس جانا ہے۔ اس مسئلے نے خاص طور پر غریب لوگوں کو متاثر کیا ہے جو نہ تو کووڈ ٹیسٹ سے گذرنے کے لئے فیس برداشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی 14 دن کورنٹائن ہوسکتے ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے کی صورت میں کمپنی اس کی کمی کرسکتے ہیں یا کام سے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے اس کی چھٹی بھی کرسکتے ہیں۔ لہذا مقامی لوگوں نے ریاست کے منتخب نمائندوں سے معاملہ حل کرنے کے لئے گوا حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی ہے۔
ذرائع : دی ہندو
Share this post
