کنڑاویکلی اخبار کرانتی کاری کے ایڈیٹر مجید پر جان لیوا حملہ

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ اپنے بائیک میں کری منجیشور کی جانب جارہے تھے، انہوں نے حملہ آوروں کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیاہے کہ ناؤند بھجنا مندر سے گذر رہے تھے کہ ایم اے قادر کا بیٹا رفیق اور ان کا داماد ہاما، اور سلیمان سمیت کچھ دیگرحملہ آوروں کا ایک گروپ ان کی بائیک روک کر ان پر حملہ کردیا۔ ان سے بچ بچاؤ کرکے کنداپور کی جانب آرہا تھا کہ حملہ آوروں نے دوبارہ پیچھا کرتے ہوئے مرونتے کے سی لیانڈ ہوٹل کے قریب دوبارہ حملہ کردیا۔ سرکاری اسپتال میں زخمی ایڈیٹرمجید کو داخل کیا گیا ہے۔ ویکلی اخبار میں کچھ مہینے قبل ہوئے قتل واردات کی خبر شائع کرنے کی وجہ سے یہ حملہ کئے جانے بات کہی گئی ہے۔

Share this post

Loading...