مگر پانی گہرا ہونے کی وجہ سے انل اور ادئے ڈوبنے لگے ، جب کہ راحت رسانی کا عملہ ،فائر بریگیڈ ان تک پہنچنے میں ناکام رہا جب کہ وجئے تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب رہا، پولس نے مذکورہ فلم کے ذمہداران کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے ،۔
کم سن لڑکی کواغوا کرنے والا بینک ملازم پولیس حراست میں
منگلور 07؍ نومبر (فکروخبرنیوز) لالچ دے کر کم سن لڑکی کو اغوا کرنے والے بنک ملازم کو بچپے پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت گنیش (30) مقیم اڈیا پوڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بچپے کے پی اون بنک میں ملازمت کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد لڑکے کے والدین کی جانب سے بچپے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے سبرامنیم سے واپسی کے دوران گنیش کو حراست میں کر تحقیقات کی جس کے بعد مذکورہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
Share this post
