یٰسین بھٹکل کی وکالت کرنے پر کمال فاروقی ، ایس پی سے برطرف

سماج وادی پارٹی لیڈر کمال فاروقی نےیاسین  بھٹکل کی گرفتاری پر سوال داغے تھے. انہوں نے سوال کیا تھا کہ یاسین بھٹکل کی گرفتاری مجرمانہ معاملات کے لحاظ سے کی گئی ہے یا مذہبی بنیاد پر. فاروقی نے کہا'' اگر وہ دہشت گرد ہے تو اسے نہیں چھوڑا جانا چاہئے، لیکن اگر اسے صرف اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ مسلمان ہے، تب ہمیں ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے. ہمیں ایسا پیغام نہیں دینا چاہئے کہ بغیر تحقیقات کے ہم ایک پوری قوم کو بدنام کر رہے ہیں. مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے کی جامع تحقیقات ہونی چاہئے. ` فاروقی کے اس بیان کو کانگریس اور بی جے پی نے مضحکہ خیز اور افسوسناک قرار دیا تھا.

Share this post

Loading...