بھٹکل 29اگست 2020(فکر وخبر نیوز) آئے دن شہر بھٹکل میں قرآن مجید کے اعجاز کے تعلق سے الگ الگ واقعات سننے میں آرہے ہیں اور الحمدللّٰہ لوک ڈاؤن کی اس مدت میں حفظ قران اور ناظرہ کے کئی ایسے کارنامہ دیکھے گیے جسے قرآن مجید کے معجزہ کے علاوہ کچھ اور نہیں کہ سکتے، لوک ڈاؤن کی زحمت کو رحمت بناتے ہوئے انجمن انگلش میڈیم ہائیر پرائمری اسکول کی ننھی منی طالبہ میمونہ بنت تظہیر موٹیا صرف تین ماہ کی قلیل مدت میں رات دن ایک کرتے ہوئے اپنی والدہ کے پاس بسم اللہ خوانی کرتے ہوئے ناظرہ قرآن کی تکمیل کی۔
تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس بچی کی والدہ باوجود گھریلو مشغولیت اور چھوٹے چھوٹے بچوں کے تمام تر گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ اس بچی کو قرآن کی تعلیم سے کسی طرح رکاوٹ نہ ہونے دیا سچ ہے کہ بچوں کے حق میں ماں ایک اچھی استادنی بن کر جس طرح سے بہتر انداز میں پڑھا سکتی ہے کوئی دوسرا اس کا قائم مقام نہیں ہوسکتا میرا عرض کرنے کا مقصد بھی صرف یہی ہے کہ بچے ان اوقات کا صحیح استعمال کریں اور مائیں اپنے بچوں کو پاس بٹھا کر وقت نکالیں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔
ادارہ فکروخبر بچی اور اس کے والدین کے حق میں مبارکباد پیش کےا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں قرآن سے اپنا سچا تعلق نصیب کرے اور اپنی زندگی کو قرآن مجید کا عملی نمونہ بنانے کی توفیق دے آمین
Share this post
