منگلورو 17/ دسمبر 2019(فکروخبرنیوز) سری رام ودیا کیندرا ہائی اسکول کلڑکا میں بابری مسجد کی شہادت کے واقعہ کو پروگرام کا حصہ بنائے جانے والے معاملہ پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے بعد آر ایس ایس لیڈر سمیت تین افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پروگرام میں کل بیس مختلف پروگرام پیش کیے گئے جن میں مذکورہ پروگرام بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ آر ایس ایس لیڈر ڈاکٹر کلڑکا بھٹ کے ٹرسٹ کے زیر انتظام یہ اسکول ہے۔ پولیس نے دفعہ 295A اور 298کے تحت یہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ جن میں ڈاکٹر کلڑکا پربھاکر بھٹ، ناراین سومیا جی، وسنت مادھو اور چنپا کوٹیام کے نام شامل ہیں۔
Share this post
