منگلورو : کلڑکا اسکول میں بابری مسجد شہادت والے پروگرام کی یوٹی قادر نے کی سخت مذمت

منگلورو 17/ دسمبر 2019(فکروخبرنیوز)  یہاں کے کلڑکا نامی علاقہ میں بابری مسجد کی انہدامی کارروائی کو ثقافتی پروگرام کا حصہ بنانے پر سابق وزیر اور رکن اسمبلی یوٹی قادر نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں سوا موٹو کیس درج کرے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل کلڑکا کے شری راما ودیا کیندرا نامی اسکول میں ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں بابری مسجد کی انہدامی کارروائی کا بھی پروگرام دوہرا کر معصوم بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایم ایل اے یوٹی قادر نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کرکے سچ سامنے لائے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آئی پی ایس افسر کرن بیدی کی موجودگی میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کرنا بھی قابلِ مذمت ہے۔ کانگریس اس بات کی شکایت صدر سے بھی کرنے والی ہے۔ 

Share this post

Loading...