کلڑکا میں پھر ایک بار حالات کشیدہ

واضح رہے کہ گذشتہ کل کلڑکا میں پھل خر یدنے کے لئے با زار گئے ہو ئے محمد خلیل نا می شخص پر رتنا کرشیٹی اور روی بھنڈا ری کے گروہ کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا ،جس کے بعد جواب میں محمد خلیل کے گروپ نے ان پر جوا بی حملہ کر تے ہو ئے پتھرا و شروع کیا جس سے دو نوں گرو ہوں کے مابین دیر تک پتھراؤ کا سلسلہ جا ری رہا ،حالت کشیدہ ہو نے سے دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کیں اور دیکھتے ہی دیکھتے پل بھر میں با زار بند ہوگیا ، بتایا جارہا ہے کہ پو لیس اہل کا روں کی مدد سے حالات پر قابو پا لیا گیا لین آج پھر سے دونوں گرو پوں کے مابین جھڑپیں شروع ہو نے سے حالات مزید کشید ہ ہو گئے ہیں ،شر پسندوں کی جانب سے کئی ساری دکا نوں پر تو ڑ پھوڑ کیا گیا ،جب کہ کئی سارے شٹر توڑ دئے گئے،جس کی بنا پر علا قہ میں جا ری تنا زعہ پر روک لگا نے اور امن کو بحال کر نے کے لئے 144کے تحت امتنا عی احکا مات نا فذ کئے گئے ہیں ،اور جگہ جگہ پو لیس اہلکار وں کو تعینات کیا گیا ہے ،پو لیس کسی بھی نا خو شگوار حا دثہ اور حالات سے نمٹنے کے لئے پو ری طرح تیار ہے ،اور حالات پر کڑی نظر رکھی ہو ئی ہے .

Share this post

Loading...