اپنے بھائی کی مدد کے لیے آگے بڑھنے والے ڈرائیور کا چھرا گھونپ کر قتل
بنگلور 27؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) دو گروہوں کے درمیان ہوئے تنازعہ میں اپنی چھوٹے بھائی کی حمایت میں آگے بڑھنے والے ڈرائیور کا چھرا گھونپ کر قتل کیے جانے کی واردات سی وی رامن نگر کے بیرسندرا جھیل کے قریب منظر عام پر آئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت گریش مقیم کاگاداساپورا (29) کی حیثیت سے کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گریش اپنے کسی دوست کے یہاں اتوار کی شام عشائیہ میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا۔ اسی رات اس کا چھوٹا بھائی سنیل اپنے دوست کے ساتھ بیرسندرا جھیل کے قریب پارٹی میں گیا ہوا تھا۔اس دوران سنیل اور اس کے دوست کے پاس چند نوجوان آئے اور اس سے گانجہ طلب کرنے لگے۔ جب سنیل نے گانجہ نہ ہونے کی بات کہی تو غصہ ہوگئے ۔ سنیل نے انہیں شراب دی لیکن انہوں نے لینے سے انکار کرتے ہوئے گانجہ کا ہی مطالبہ کرنے لگے۔ جب معاملہ آگے بڑھا تو ہاتھا پائی کی نوبت آئی ۔ سنیل نے مدد کے لیے گریش کو فون کیا ، جب گریش وہاں پہنچ کر اپنے بھائی کی مدد کے لیے جیسے ہی آگے بڑھا تو اس کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اس کا قتل کردیا گیا۔ بائی اپانا ہلی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
تصویر کھینچوانے کھڑے چھ سالہ لڑکے کے سر پر پتھر گرنے سے لڑکا ہلاک
بنگلور 27؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز)شہر کے مشہورسیاحتی مرکز لال باغ میں تصویر کھینچوانے کے دوران پرندے پانی پینے کی جگہ واقع ایک پتھر سر پر گرنے سے لڑکے کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق وکرم کمار اپنی پھوپھی ایشوری اور اپنے پھوپی زاد بھائی بہن کے ساتھ اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے لال باغ گیا ہوا تھا ۔ جب وہ پرندے پانی پینے کی جگہ کے نیچے تصویر کھینچوانے کے کھڑا ہوا تو اوپر سے بھاری پتھر سر پر گرگیا جس سے اسے سخت زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ وکرم کے پھوپھا ویلو کمار کے مطابق تصویر کھینچوانے کے دوران اس پر پرندے پانی پینے کی جگہ پر واقع ایک پتھر اس کے سر پر گرگیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے لڑکے کے اس پتھر پر چڑھنے اور توازن کھوکر نیچے گرنے کی خبروں کی تردید کی ہے جبکہ وکرم کی پھوپھی زاد بہن مٹھالی کا کہنا ہے کہ وہ اس جگہ پر تصویر کھینچوانے کے لیے چڑھ رہا تھا اور توازن کھونے سے وہ نیچے گرگیا۔ باغبا ن رام چندرپا کا کہنا ہے کہ لڑکے نے تنبیہ کی پرواہ کیے بغیر وہ ایک پھول توڑنے کے لیے آگے بڑھا۔ اس دوران اس نے اپنا توازن کھودیا۔ وہ سیدھے زمین پر آرہا اوراس کے بعد ہی اس پر پرندے پانی پینے کی جگہ واقع ایک پتھر اس کے سرپر گرنے سے اس کی موت ہوگئی ہے۔ مہلوک لڑکے کو پوسٹ مارٹم کے لیے کے آئی ایم ایس منتقل کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈی شرنپا نے کہا کہ ہم لڑکے کی جانب سے معاملہ درج کررہے ہیں اور اس میں کسی کو مجرم قرار پانے پر اس کے خلاف سخت قدم اٹھائیں گے۔
Share this post
