کلبرگی 15 جنوری 2024 (آئی اے این ایس) کرناٹک پولس نے ریاست کے کلبرگی ضلع میں طلبا کو اسکول کے بیت الخلا کو صاف کرنے پر پیر کو ایک ہیڈ مسٹریس کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس نے والدین کی شکایت پر مولانا آزاد ماڈل انگلش سکول کی ہیڈ مسٹریس جوہر جبینہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
والدین کا الزام ہے کہ ملزم ٹیچر کئی مہینوں سے اسکول میں طلباء کو بیت الخلاء صفائی کروارہی تھی ۔ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے طلبہ کے ذریعہ اپنے گھر کے باغ کی بھی صفائی کروائی ۔
والدین نے پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا ہے کہ اسے بار بار متنبہ کرنے کے بعد بھی کہ وہ اسکول میں بچوں کو زبردستی کام کروارہی تھی اور اپنے حرکتوں سے باز نہیں آرہی تھی۔
طلباء نے اس معاملے کی اپنے والدین سے بارہا شکایت کی تھی۔ معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Share this post
