کلبرگی: چھ گھنٹے تک آکسیجن سلنڈر رکشہ میں لیے گھومتی رہی خاتون، نہیں ملا کسی اسپتال کے آئی سی یو میں داخلہ

کلبرگی 19اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) آئی سی یو میں بستر نہ ملنے پرایک خاتون چھ گھنٹے تک آٹو رکشہ میں سلنڈر لیے گھومنے کا دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ 
شہر کے باسا نگر کی رہائشی ایک 55 سالہ خاتون کو اتوار کی صبح سانس لینے میں دشواری اور کھانسی ہوگئی۔ اس کے اہل خانہ اسے نجی اسپتال لے گئے۔ تاہم نجی اسپتال کے حکام نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی آئی سی یو بستر خالی نہیں ہے اور مصنوعی وینٹیلیشن کے لئے اسے آکسیجن سلنڈر لگا دیا گیا ہے۔
بعد میں خاتون بستر کی تلاش میں آکسیجن سلنڈر لے کر آٹو رکشہ میں واٹسالیا، چیراؤ، دھنونتھاری، کرسٹل اور ای ایس آئی اسپتال گئی۔ چونکہ کوئی بستر دستیاب نہیں تھا، لہذا اس خاتون کے لواحقین اسے واپس جِمز (گلبرگ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) لے آئے۔ بدقسمتی سے جیمز میں بھی کوئی بستر دستیاب نہیں تھا۔ اس گرمی میں تین گھنٹے آکسیجن سلنڈر لگا کر اس عورت کو رکشہ میں ہی رکھنا پڑا۔
۔ آخر میں سہ پہر کے وقت جمز اسپتال کے حکام نے آئی سی یو میں ایک بستر کا انتظام کیا اور خاتون کو داخل کرایا۔

Share this post

Loading...