کلبرگی قتل معاملہ: ہندو مہا سبھا کے صدر پروانندا سے کی گئی پوچھ تاچھ(مزید ساحلی خبریں)


طالبِ علم نے اپنے ہی ٹیچر کو بھیجا نازیبا ایس ایم ایس: حراست میں لیا گیا

اُڈپی 12ستمبر (فکروخبرنیوز ) کاپو پولس نے یہاں ایک نوجوان کو اپنی ٹیچر کے موبائل نمبر پر نازیبا پیغامات بھیجنے کے الزام میں حراست میں لیتے ہوئے تحقیق کئے جانے کی خبرفکروخبرکو موصول ہوئی ہے ، 10ستمبر کو حراست میں لئے جانے کی خبر ہے جب کہ ملزم نوجوان کی شناخت اکشئے کندر(20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اُدیاور کا رہائشی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ملزم نازیبا پیغامات بھیج کر بار بار ٹیچر کو پریشان کررہا تھا، جب ٹیچر نے اسے متنبہ کیا تو اُلٹے ٹیچر کو ہی طالبِ علم نے دھمکانا شروع کردیا تھا۔ طالبِ علم کی حرکت سے پریشان ٹیچر نے کاپو پولس تھانے میں معاملہ درج کرادیا، پولس نے کیس درج کرنے کے ملپے بندرگاہ سے ملزم کو حراست میں لیا اور عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت نے ایک دن کی عدالتی حراست میں ملزم کو بھیج دیاہے ۔ 

Share this post

Loading...