کلام میں تاثیر تعلیمی صلاحیت سے نہیں بلکہ جذبہ اور کڑھن سے ہوتی ہے : مولانا محمدالیاس ندوی

نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد مقبول احمد ندوی نے طلباء کے سامنے اللجنۃ العربیہ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال کے آغاز میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اللجنۃ کی سرگرمیو ں کے لیے بھی نئے حوصلوں ، نئے عزائم کے ساتھ یکسو ہوجائیں ۔ مہمانِ خصوصی اور فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم ندوی نے کہا کہ اللجنۃ العربیہ کے اس اسٹیج سے طلباء کو خوب سے خوب فائدہ اٹھانا چاہیے۔ موجودہ دور کا سب سے بڑا ہتھیار فن خطابت وکتابت ہے ۔ لہذا اس میدان میں ہم آگے بڑھتے جائیں جس کا ثمرہ مستقبل میں انشاء اللہ ضرور ملے گا ۔ مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے طلباء کو اللجنۃ کی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں اوراللجنۃ العربیہ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں ۔ ناظم جامعہ جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب نے اس موقع پر کہا کہ طلباء کی تنظیم کے اس اسٹیج سے ملت میں دینی خدمات انجام دینے کے لیے طلباء کو تیار کرنا ہے ۔ ان کے علاوہ مولانا محمد انصار ندوی ، مولانا محمد شعیب ندوی ، مولانا محمد ارشاد افریکہ ندوی او رماسٹر سیف اللہ صاحب نے بھی طلباء کو نصیحتیں کیں۔ واضح رہے کہ اس جلسہ کا آغاز نائب صدر اللجنۃ العربیہ محمد تفسیر کی تلاوت سے ہوا ، نائب مشرف اللجنۃ العربیہ مولانا محمد سمعان ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور صدارت ناظم جامعہ جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب نے کی ۔ نائب صدر جامعہ اور قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات سے یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ 
امسال اللجنۃ العربیہ کی ذمہ داریاں مختلف اساتذائے کرام اور طلباء کو دی گئیں جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ 
صدر : مولانا عبدالباری ندوی
نائب صدر : محمد تفسیر الجی 
نائب صدر دوم : عبدالمنعم قاضی 
مشرف : مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی 
نائب مشرف : مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی 
جنرل سکریٹری : عکراش اکرمی 
نائب سکریٹری : اعمش جوباپو 
نائب سکریٹری دوم : ابراہیم نوار شیوپا 
مدیر الزھرۃ : امین منکی 
نائب مدیر : معتصم علی کولا 
معاونین : سمعان بنگالی ، عبدالقوی گوائی 
مدیر ارمغان : محمد ثالث اکرمی 
نائب مدیر ارمغان : حسان منکی 
معاونین : وسیم چتردرگا ، مستفیض ، احمد ثماثہ 
معتمد بزم خطابت عربی : مرفاد مصبا ، عبدالمنعم اکرمی ، اسلم کیرلا 
بزم خطابت اردو : فیحان ، محمد ثانی ، عبدالرزاق 
بزم ثقافت : تفہیم صدیقہ ، صفدر علی ، مجیب الرحمن ، فضل مگڑی 
بزم ریاضت : عبدالمقسط کیپا ، عبدالواحد ، اصغر ، سمعان 
بزم صحافت : عبدالبدیع ، عفان ، محمد شاہد ڈانگی 
دارالکتب کے ذمہ دار : شارق ، منہاج ، ایاد
امور برائے مسجد : سلیمان ، عبدالمقسط 
امور برائے مہمان خانہ : ہشام ، عبدالواحد ، تفہیم صدیقہ 
امور برائے دعا : تفہیم ایم ایچ ، روشن ضمیر تار 

Share this post

Loading...