منگلورو 18 مئی 2022)(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کل بروز جمعرات یعنی 19 مئی 2022 دوپہر ساڑھے بارہ کو کیا جائے گا۔ کرناٹک میں ساڑھے آکھ لاکھ سے زیادہ طلبہ نے ایس ایس ایل سی کا امتحان دیا جو 28؍ مارچ سے 11 اپریل تک منعقد ہوئے تھے ۔ نتائج sslc.karnataka.gov.in یا karresults.nic.in پر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سالِ گذشتہ کرناٹک ایس ایس ایل سی کے نتائج میں تقریباً 157 طلباء نے 625 میں سے 625 نمبر حاصل کیے تھے۔
Share this post
