جنوبی کنیرا اور اڈپی اضلاع میں کل 6 جولائی کو بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی

rain, mangalore, udupi, rain in mangalore and udupi, school , holiday,

منگلورو 4 جولائی2023 (فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا اور اڈپی اضلاع میں جاری موسلادھار بارش کے پیشِ نظر کل جمعرات 6 جولائی کو بھی اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ملائی موہیلن اوراڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کرما راؤ نے تمام آنگن واڑی مراکز، سرکاری ، نجی پرائمری ، ہائی اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں میں 6 جولائی کو چھٹی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

والدین کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر کہا گیا ہے کہ اپنے بچوں کو دریا کے کنارے ، ساحلِ سمندراور تالابوں کے قریب نہ بھیجیں۔

ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔ ضلع اور تعلقہ سطح کے عہدیداروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے مرکزی دفتر میں رہیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو لازمی طور پر فالو کریں۔ ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ نامزد کردہ نوڈل افسران چوبیس گھنٹے چوکس رہیں اور فوری طور پر عوامی شکایات کا جواب دیں اور ڈی سی آفس کے کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں۔ سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دریا کے کناروں اور سمندری ساحلوں پر نہ جائیں۔ متعلقہ محکمے کے افسران کو ہر تعلقہ میں شکایتی مراکز کھولنے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Share this post

Loading...