کارکلا 25 اگست 2020 (فکروخبرنیوز /ذرائع) 24 اگست کو پیر کی شب کرکلا تعلقہ کے ہیرگانا گاؤں میں ایک کاجو نٹ پروسیسنگ فیکٹری میں زبردست آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے کاجو نذرِ آتش ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کے باہر کھڑی دو لاریوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ میں بھری مقدار میں کاجو رکھے گئے تھے۔اڈپی اور کارکلا سے فائر ٹینڈر گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آگے بجھانے کا کام آج منگل کے روز بھی جاری تھا۔ عوام کا خیال ہے کہ واقعہ کی وجہ سے بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اندر کے حصہ سے لگنے کے بعد فیکٹری کے باہری حصہ کو بھی نقصان پہنچا۔ نقصانات کا اندازہ اس طور پر لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے فیکٹری کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Share this post
