تفصیلات کے مطابق نتن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ عورت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ اسی منصوبہ کے تحت اس کے دونوں ساتھی گھرچھت کے ذریعہ گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو قتل کردیا ۔ اس مبینہ قتل کو پولس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزمین کی تلاشم کے لیے تین الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ صرف پانچ دن کی مدت میں پولیس ملزمین کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی جس پر ان کو دس ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
مشہور و معروف کنڑا ادیب یو آرآننت مورتی کی پرموت پر خوشیاں منانے والے شرپسند
پانچ بجرنگی گرفتار : دو ملزموں پر مسلم نوجوان پر حملہ کرنے کا بھی الزام ہے
منگلور 27؍ اگست (فکروخبرنیوز) کدری نامی علاقے میں کنڑا کے مشہور ومعروف ادیب یو آر آننت مورتی کی موت پرخوشیاں منانے والے تین افرادکو مقامی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ گرفتار شدگان میں دو دن قبل مویشیوں کی منتقلی کے دوران مسلم نوجوان پر حملہ کرنے والے بجرنگی بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمین کی شناخت کے بی منوج (34) وجیش ( 22) اور شرتھ (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ ان تینوں کا تعلق انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل سے ہے ۔ منوج نامی ملزم پر 2006 میں سلیا علاقے کے ایک مسلم مذہبی رہنما کے قتل کا بھی الزام ہے ۔ کل پانچ افراد کو اس معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
Share this post
