کشیدگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : سدارامیا (مزید ساحلی خبریں )

بغیر کسی بندوست کے اس کوجاری کرنا اپنے آپ میں ایک بے وقوفی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں میں قطار میں کھڑے اکثر لوگوں کا تعلق متوسط اور غریب طبقہ سے ہے ، کیا آپ نے کسی امیر کو قطار میں کھڑے دیکھا ہے ؟ میں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو خط بھی لکھا ہے لیکن ان کی جانب سے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے اس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں ، میں نے وزیر اعظم سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ نجی اسپتالوں میں بھی پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ لیے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطار میں کھڑے لوگوں کی اموات پر معاوضہ نہیں دیا جائے گا ، اس لیے کہ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کا ہے ۔ ٹیپو سلطان کے یومِ پیدائش کے موقع پر تنویر سیٹھ پر کھڑے کیے تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ ہم سائبر کرائم کے ذریعہ تحقیقات کررہے ہیں اور تفصیلات ملنے کے بعد اس پر کوئی فیصلہ آسکتا ہے۔ 


جعلی کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے چار لاکھ رروپئے لوٹ لیے:پانچ افراد گرفتار 

کاسرگوڈ 19؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) جعلی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے مہنگی اشیاء کی خریدکرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے پانچ افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت کے وی بشیر (31) اس کا رشتہ دار عبدالرحمن (30) مقیم کنور ، محمد نجیب (24) محمد ریاض (22) اور معروف باسط علی (20) مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد جعلی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے مہنگی اشیاء کی خریدی کیا کرتے تھے اور پاکٹ منی کے لیے اسے دوبارہ فروخت کیا کرتے تھے، ملزمین پر الزام ہے کہ وہ مالدار لوگوں کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے آن لائن ڈاٹا اپنے کارڈس میں منتقل کرتے تھے اور یہ معلومات دینے والوں کو وہ رقم بھی دیا کرتے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو سپرنڈنٹ آف پولیس تھومسون جوس کو ملی اطلاعات کے بعد ایک زیورات کی دکان کے پارکنگ سے گرفتار کرلیا گیا اور دفعہ 468اور 471کے تحت معاملہ درج کرلینے کے بعد عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔ پولیس نے ممبئی میں موجود اس کا ماسٹر مائنڈسیف اور نشاد مقیم اپلا کی گرفتاری کے لیے جال بچھادیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے 67کریڈٹ کارڈس ، سات موبائل فوون ، سواپ مشین ، لیپ ٹاپ اور ایک موٹر بائک ضبط کرلی ہے۔ 

Share this post

Loading...