کڈابا 9 اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) سڑک پر گھومنے والے جانوروں کو پکڑنے کے لیے کڈابا پٹن پنچایت نے ایک عجیب وغریب حکم جاری کیا ہے۔
ان جانوروں کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے بچنے کے لیے مذکورہ گرام پنچایت نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔
اکثر پالتو جانوروں کے مالکان اپنے جانوروں کو صبح کے وقت چرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں یا انہیں بجلی کے کھمبے سے باندھ دیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کڈابا میں دو پہیہ گاڑیوں کے ساتھ کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گائے کسی دوسرے شخص کے کھیتوں میں چرتی ہے اور اس کے نتیجے میں جھگڑے اور لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔
اب پنچایت کے حکم کے مطابق تمام شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گائے، بھیڑ بکریوں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں اور نہ ہی انہیں عوامی سڑکوں یا کھیتوں میں گھومنے کے لیے چھوڑ دیں۔ پنچایت نے خبردار کیا ہے کہ جانوروں کو پنچایت کی تحویل میں لیا جائے گا اور مالکان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
پنچایت کی طرف سے یہ حکم منظور ہونے پر دو پہیہ گاڑی چلانے والے خوش ہیں۔ اگرچہ یہ حکم تھوڑا سا عجیب لگتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پنچایت نے ایک اچھے مقصد کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔
Share this post
