دو کاروں کے مابین پیش آئے تصادم میں پانچ افراد شدید زخمی

کڈابا 14؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) انڈیکا کار اور طوفان گاڑی کے درمیان پیش آئے تصادم میں پانچ افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات دھرمستھلا ، سبرامنیا شاہراہ پر آج صبح پیش آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق طوفان گاڑی دھرمستھلا جارہی تھی جبکہ مخالف سمت سے آرہی انڈیکا کار سبرامنیا جاری تھی۔ اس دوران ایک موڑ پر دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت کے متعلق ابھی تفصیلات موصول نہیں ہوپائی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کڈابا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔

Share this post

Loading...