بھٹکل 22/ جون 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے حنیف آباد علاقہ میں راستے کنارے جمع شدہ کچروں کے ڈھیر سے عوام میں شدید برہمی پائے جارہی ہے اور انہو ں نے فوری طور پر متعلقہ پنچایت سے اسے ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دو روز سے یہاں پر کچروں سے بھری تھیلیاں پھینکی جارہی ہے اور اس کے ذریعہ سے پھیل رہی بدبو سے یہاں سے گذرنا دشوار ہورہا ہے۔ یہاں کے ایک مکین نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بعد یہاں ایک یا دو تھیلیاں نظر آئیں لیکن ادھر دو چار روز سے تھیلیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کچروں سے پھیل رہی بدبو سے یہاں کے عوام پریشان ہیں۔ اس سلسلہ میں انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں کچرہ پھینکنے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کرنی ہوگی۔ عوام کو پریشان کرنے والے ایسے افراد کو دھر دبوچنے کے لیے وہ اقدامات کررہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کریں گے۔
Share this post
