بنگلوو 27 جنوری 2020(فکروخبر نیوز) پچھلے دنوں سے جس وقت کا انتظار تھا شاید اب وہ وقت آگیا ہے۔29 یا 30جنوری کو ریاستی کابینہ میں توسیع کئے جانے کا امکان ہے۔یہ خبر وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی کے قریبی ذرائع سے ملی ہے۔کہا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ آج اپنی پارٹی کے سینئر ریاستی قائدین سے مشورہ کر کے کل امیت شاہ سے اس موضوع پر تبادلہ خیال کرنے دہلی جائیں گے۔ایڈی یورپا اب بھی یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلی کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے تمام اراکین اسمبلی کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا انحصار پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ہے۔اگر مرکزی قیادت سے کل اجازت مل گئی تو بروزچہار شنبہ صبح پاؤنے گیارہ بجے کابینہ کی توسیع ہوسکتی ہے۔دریں اثناء خبر ملی ہے کہ بشمول نائب وزیر اعلیٰ گووند کارجل،وزیر داخلہ امور بسواراج بومئی وزیر قانون اور امور پارلیمان جی سی مدھو سوامی دیگر کئی ایک وزراء کو کابینہ سے ہٹا کر ان کی جگہ دیگر کئی وزراء کو کابینہ سے ہٹا کر ان کی جگہ دیگر اراکین کو لئے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پارٹی کے ان سینئر لیڈروں کو کابینہ سے نکالاجانا آسان بھی نہیں۔
سالار
Share this post
