مقامی پولیس نے ہوائی اڈوں کے قریب اور ان سے متصل راستوں پرکاروں اور مسافروں کی تلاشی کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ بی سی ای ایس نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی ہندوستان کے ہوائی اڈوں پر کار بم دھماکہ ہوسکتا ہے ۔ انٹلی جنس ذرائع کے مطابق سری لنکا کا باشندہ آئی ایس آئی ایجنٹ نے گذشتہ ہفتہ دورانِ تحقیق اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی ہوائی اڈوں پر حملہ کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس بات کا انتباہ چنئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر یکم مئی کو ہوئے بم دھاکہ کے بعد دیا گیا جس میں چوبیس سالہ عورت جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوئے تھے ۔ بی سی اے ایس کے علاقائی ڈپٹی کمشنر نے خط میں کہا ہے کہ اس خطرناک صورتحال سے ہوائی اڈوں کو بچانے کے لیے سخت حفاظتی بندوبست کئے جائیں ۔ پولیس کے مطابق ٹرمنل کی تما م عمارتوں میں داخلہ کی جگہ پر زیادہ حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے اور بورڈنگ سے پہلے مسافروں کی سخت تلاشی لی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جائے گی ۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کو اس بات کی ہدایات دی جاچکی ہیں کہ تمام 59ہوائی اڈوں پر سخت حفاظتی انتظامات کا بندوبست کیا جائے اور ہنگامی انتظامات کرنے والے عملے کو بھی تیار رکھیں اور شک کے دائرے میں آنے والے مسافروں کی ایک سے زیادہ تلاشی لی جائے ۔ سینٹرل انٹلی جنس ایجنسیوں کو اس بات کا ڈر ہے کہ پڑوس ملک کے دہشت گرد چپکے سے جنوب کے اہم شہروں میں اپنے قدم جمانا چاہتے ہیں ۔
ہفتہ وصولی کے لیے دھمکیاں دینے والے دو غنڈے گرفتار
اڈپی 06؍ مئی (فکروخبرنیوز) انڈرورلڈ ڈان روی پجاری کامشیر خاص سمجھاجانے والا کالی یوگیش کے دو ساتھیوں کو ہیبری پولیس نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ گرفتاری کل پیر کے روز عمل میں آئی ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت کارکلا کے نتن کمار (23) اور بیل پونی کے صدیق (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ان کے پاس سے ایک پستول اور ایک موبائیل بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ ان دونوں کو عدالت میں حاضر کرائے جانے کے بعدبارہ دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہیبری پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ یہ دونوں نوجوان 25اپریل کو ایک تاجر کے گھر بار بار آتے جاتے تھے اور ہفتہ وصولی کی مانگ بھی رکھی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے کالی یوگیش نے کپڑے کے تاجر کو فروری میں فون پر دھمکی تھی اور پچاس لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق یہ گرفتار شدگان کارکلا اور اڈپی کے بڑے بڑے تاجروں کے نمبر حاصل کرکے کالی یوگیش تک پہنچاتے تھے جو ان کو فون کرکے ہفتہ وصولی کے لیے دھمکی دیا کرتا تھا ۔ یہ دونوں گذشتہ سال بھی اس سلسلہ میں گرفتار کیے جاچکے تھے جب انہوں نے جوئی نامی ایک تاجر کو دھمکی دی تھی ۔ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ کنوج پولیس تھانہ حدود میں ڈکیتی کے جرم میں بھی گرفتار کرلیے گئے تھے اب ایک بار پھر ہفتہ وصولی معاملہ میں پولیس کی گرفت میں ہیں
Share this post
