انہوں نے پولیٹری فام مالکان سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ غیر ضروری اشیاء کو جلد سے ٹھکانے لگائیں ۔ مزید کہا کہ اس طرح صفائی کے اقدامات کیے جائیں کہ جنوبی کنیرا میں ایک بھی برڈ فلو کے پھیلنے کی کوئی خبر نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے عوام کو کئی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام بھی اس سلسلہ میں ہوشیار رہیں اور انڈے اور گوشت استعمال کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح پکائیں ۔ اگر مرغیاں مررہی ہوں تو اس کی اطلاع فوری طور پر مویشیوں کے ڈاکٹروں کو دی جائے ۔
اچانک بریک لگانے سے اسکوٹر کا پہیہ پھسل گیا
اسکوٹر پر سوار ایک نوجوان ہلاک ،ایک شدید زخمی
اڈپی 16؍ نومبر2016 (فکروخبرنیوز) اچانک بریک لگانے کے باعث بائک کا پہیہ پھسلنے کی وجہ سے ایک نوجوان کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات کنداپور تعلقہ کے ہیسکیٹور میں پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت کارتھک (19) اور زخمی لڑکی کی شناخت پشپا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ٹرافک پولیس کے مطابق مخالف سمت سے آرہی لاری سے بچنے کے لیے کارتھک نے اچانک بریک لگایا جس سے بائک کا پہیہ پھسل گیا اور دونوں زمین پر آرہے۔ شدید کارتھک نے اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی جبکہ پشپا کو چوٹیں آئیں ہیں۔ کنداپور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
الال میں پیش آئے پے در پے قاتلانہ حملوں کے بعد پیس میٹنگ کا انعقاد
منگلور 16؍ نومبر 2016 (فکروخبر )گذشتہ ہفتہ الال او راس کے آس پاس کے علاقوں میں پیش آنے والے قاتلانہ حملوں کے بعد آج ضلع انتظامیہ ، پولیس اور مقامی لیڈران کے درمیان ایک پیس میٹنگ کا انعقاد پولیس کمشنر کے دفتر میں کیا گیا جس میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔نشست میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ الال میں ایک ہفتہ سے معصوم لوگوں پر جاری حملوں کی وجہ سے پھیلی کشیدگی کے بعد پرامن ماحول میں ہرطبقہ کے لوگ تعاون کریں اور کسی بھی طرح کے افواہوں پرکان نہ دھریں۔ نشست میں موجود عوام نے اس موقع پر محکمۂ پولیس کو یقین دلایا کہ ان حملوں کے ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے وہ پولیس کا مکمل تعاون کرنے کے لیے رتیار ہیں۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل الال پولیس تھانہ میں کئی مرتبہ پیس میٹنگ کا انعقاد کیا جاچکا ہے لیکن اب پولیس کمشنر کے دفتر میں پیس میٹنگ کا انعقاد کرکے عوام سے پرامن ماحول بنائے رکھنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ آج دلال میں کے ایس آر پی اور شہری پولیس نے پیس مارچ بھی نکالا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر چندرا شیکھر ، وزیر اغذیہ یوٹی قادر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے جی جگدیش ، سپرنڈنٹ آف پولیس گلابو راؤ بورسے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کمار وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
