ڈاکیہ کے گھر سے بغیر تقسیم کئے گئے ڈاک کی دس بوریاں برآمدکئے گئے
ڈاکیہ کو ملی راحت ،ڈیپارٹمنٹ نے معطلی کا فیصلہ لیا واپس
منگلور:24؍نومبر(فکروخبرنیوز)آدھار کارڈ سمیت کئیں سارے ڈاک بغیر تقسیم کئے گھر میں جمع کر رکھنے کے الزام میں ایک ڈاکیہ کوملازمت سے معطل کیا گیا تھا لیکن آج یہ خبر سامنے آئی ہے کہ معطلی کے حکم کو ڈاک حکام کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا ہے،بتایا جا رہا ہے کہ اشوک 2008 سے مکا ڈاک گھر میں ڈاکیہ کی حیثیت سے ملازمت کر رہاتھا, ملازمت کے دوران میناکلیا نامی علاقہ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا ،کئی مہینوں سے اشوک نے مکان کا کرایہ نہیں دیا تھا اور وہ گھر کی چابی مکان مالک کولوٹانے کا نام لے رہا تھا ،آخرتنگ آکر مکان مالک نے مکان کا تالا توڑ اتو اس وقت مکان میں کئی سارے بغیر تقسیم کئے گئے ڈاک پائے گئے ،جس میں کئی سارے لوگوں کے آدھار کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات بھی پائے گئے ،محکمہ ڈاک کو اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جہاں ان ڈاک کو تقسیم کرنے کی جانب قدم اٹھایا گیاتو وہیں اس ڈاکیہ کو معطل کرتے ہوئے تحقیق شروع کی گئی ، لیکن آج سینئر پوسٹل سپرنٹنڈنٹ جگدیش پائی کا کہنا ہے کہ ڈاکیا پر لگائے گئے الزامات کی جانچ کی جا رہی ہے جو کہ تین مہینہ کے اندر مکمل ہو سکتی ہے ، چونکہ جانچ ابھی تک پوری نہیں ہوئی ہے تو ڈیپارٹمنٹ کے اصول کے تحت اس کی معطلی کا سوال نہیں اٹھتا ،اور جانچ مکمل ہونے تک وہ اپنی پوری تنخواہ اٹھاتا رہے گا،جبکہ دوسری طرف علاقہ والوں نے ڈاکیہ کے اس سنگین جرم کے باوجودڈیپارٹمینٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم پر اعتراض کیاہے
گانجہ کا استعمال کر رہے پانچ افراد پولس حراست میں
منگلور:24؍نومبر(فکروخبرنیوز) گانجہ کا استعمال کر رہے پانچ افراد کو کوورپولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی واردات یہاں کوور کے قریب Urundadigudde میں پیش آئی ہے ، گرفتار شدہ افراد کی شناخت بابن بابو(25) دلشاد (23)جونسن لوبو(21)،پرکاش دی سوزا(23) اور سریش (21) کے طور پر کی گئی ہے،مصدقہ اطلاعات کی بناء پر پولس نے اس جگہ چھاپہ مارتےہوئے پانچ افراد کو حراست میں لیا ، پولس نے اس معاملہ کی رپورٹ درج کی ہے
Share this post
