جنید قتل کیس: ریلوے اور ہریانہ پولیس کو این ایچ آر سی کا نوٹس

معلوم ہو کہ 22 جون کو صبح کے وقت فرید آباد کے كھنداولی گاؤں رہائشی حاسب اور اس کا حقیقی بھائی جنید عید کا سامان خریدنے کے لئے اے ایم یو سے دہلی کے صدر بازار گئے تھے۔ سامان خرید کرانہوں نے شام کو دہلی سے اے ایم یو ٹرین پکڑی تھی۔ اوکھلا ریلوے اسٹیشن سے قریب 15-20 مسافر ڈبے میں چڑھ گئے تھے۔ انہوں نے سیٹ کے لئے جھگڑا شروع کر دیا اور چاقو مار کر جنید کا قتل کر دیا تھا۔اس معاملہ میں ریلوے پولیس نے اہم ملزم نریش اور اس کا ساتھ دینے والوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے بعد ملزمان کے گاؤں والوں نے پنچایت کر مطالبہ کیا کہ کوئی بے قصور اس معاملہ میں  پھنسایا نہ جائے۔ہریانہ حکومت نے جنید کے خاندان کے ایک رکن کو وقف بورڈ میں ملازمت دی ہے۔ خاندان کو مالی مدد بھی دی گئی ہے۔ لیکن، جنید کے خاندان نے انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this post

Loading...