کھنڈوالی نے جنید کی یاد میں ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرعید کی نمازادا کی(مزید ملکی خبریں)

ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر صبح عید کی نماز کے لئے آنے والے مسلمانوں نے کہاکہ ان کے لئے عید کا مطلب اب ختم ہوگیاہے اور حیران ہے کہ بری طرح پیٹ کر قتل کرنے کے واقعہ ان کے ذہنوں سے نہیں جارہا ہے۔جنید کے والد 55سال کے جلال الدین نے رپورٹرس سے کہاکہ ان کے لئے دوبارہ ایسے عید نہیں ہو۔صبح نماز ادا کی گئی  یہاں پر عید کا کوئی جشن نہیں منایاگیا۔ گاؤں کے لوگ جلال الدین کے گھر پر جمع ہوئے اور انہیں ان کی غم کی گھڑی میں دلاسہ دیا۔اطلاع ہے کہ دیگر علاقوں بشمو ل میوات میں بھی لوگ عید کی نماز کے موقع پر سیاہ پٹیاں ہاتھوں میں باندھے ہوئے  تاکہ اس بے رحمانہ قتل کے خلاف احتجاج درج کرایاجائے۔جنید کے رشتہ کے بھائی سانور خان نے کہاکہ ہم نے ہمارا احتجاج سوشیل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا ہے۔ہاشم(20)کو جمعرات کی رات جب وہ عید کی خریداری کے بعد دہلی کے صدر بازار سے ٹرین میں سوار ہوتا تھا متعدد مرتبہ حملہ کرکے زخمی کردیاگیا۔واقعے کو دوہراتے ہوئے اپنی مغموم آواز میں اس نے کہاکہ اچانک 20-25لوگوں کا ایک گروپ اوکھلا اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوا اور میرا بھائی کو ڈھکیلا جس کی وجہہ سے وہ گرگیا۔انہو ں نے میرے بھائی کا قتل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ  جب میں اور میرے بھائی جنید نے ان سے پوچھا کہ ہمیں کیوں ڈھکیل رہے ہو تو انہو ں نے ہمارے سر کی ٹوپی کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے ہمیں مسلمان  ملک کے غدار  پاکستانی کہا اور کہاکہ ہم بیف کھاتے ہیں۔ پھر اس کے بعد انہوں نے ہماری ٹوپی نکال کر نیچے پھینک دی اورمیرے داڑھی بھی کھینچنے کی کوشش کی۔جلال الدین جو ہاشم کو دلاسہ دینے کی کوشش کررہے تھے  پولیس کی جانب سے واقعہ کو سیٹ کا جھگڑا قراردینے کی کوشش کو یکسر مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ  حقیقت تو یہ ہے کہ جنید نے ایک معمر شخص کے لئے جگہ چھوڑ دی تھی واقعہ کو ٹالنے کے لئے سیٹ کو موضوع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔واقعہ سراسر مذہبی نوعیت کا ہے اور میرے بچے کو اس کی مذہبی شناخت کی وجہہ سے نشانہ بنایاگیا ہے۔ ان سےسیاہ عید کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے ہاکہ  ہم نے نماز ضرو ر ادا کی ہے مگر عید نہیں منائی ہم چاہتے ہیں ہمارے بچے کے گنہگاروں کو سزاملے۔ جب پوچھاگیا کہ ہریانہ حکومت کی جانب سے ان کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے کوئی اب تک آیا ہے یانہیں تو جلال الدین نے جواب دیا کہ نچلی سطح کا کوئی عہدیدار بھی اب تک ہم سے ملاقات کے لئے نہیں آیا تو چیف منسٹر کے متعلق ہم کیاکہیں گے۔ ہم نے واقعہ کی مذمت کے متعلق حکومت کی جانب سے کسی کا بھی بیان اب تک نہیں سنا۔گاؤں والے بھی مغموم گھر والوں کے ساتھ احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔دہلی کے قریب بلب گڑھ کے کھنڈوالی کے ساکن شکیل نے رپورٹرس سے کہاکہہم جنید کے قتل کی وجہہ تلاش کرنے کے لئے عید نہیں منارہے ہیں۔ لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کے طور پر ہم اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ ایک 20سال کی عمر کے گاؤں والے نوجوان نے کہاکہ یہ سب کب رکے گا؟اس قسم کے ہر واقعہ کے بعد حکومت کچھ معاوضہ کی پیش کش کرتے ہے اور لوگ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے  کیایہ رکے گا؟۔اس نے ملزمین ے خلاف انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق بھی سوال اٹھایا اور تعجب کیا چار دن میں صرف ایک ملزم کی ہی گرفتار ی عمل میں ائی ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمین کی نشاندہی کرنے والوں کو ایک لاکھ روپئے دینے کا بھی پولیس نے ایک روز قبل اعلان کیا۔ضلع ریڈ کراس کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ایک روز قبل پانچ لاکھ روپئے کا چیک دیا گیا وہیں وقف بورڈ چیرمن نے بھی پانچ لاکھ روپئے معاوضہ اور جلال الدین کے بیٹے جو ملازمت فراہم کرنے اعلان کیا ہے۔جمعرات کی رات کودہلی مسافرین ٹرین میں بلب گڑہ او رماتھرا ریلوے اسٹیشن کے دوران میں ہجوم نے جنید کو چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیاتھا جبکہ اس واقعہ میں متوفی کے بھائی ہاشم او ر شاکر بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
(سیاست)

 

سخت انتظامات کے درمیان جگنناتھ رتھ یاترا شروع

احمد آباد26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع گجرات بھر میں آج اساڑی بیج (گجراتی آساڑ ماہ کے دوسرے دن) کے موقع پر ''رتھ یاتراؤں''کے درمیان یہاں جمال پور میں واقعہ تاریخی جگنناتھ مندر کی 140ویں سالانہ رتھ یاترا سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان صبح وزیراعلی کی رتھ یاترا کے راستے پر سونے کی جھاڑو لگانے اور بھگوان کو سونے کا پنکھا جھلنے کی رسم کے ساتھ شروع ہوگئی ہے ۔اس سے پہلے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے مندر میں صبح کی منگلا آرتی میں حصہ لیا جہاں پجاری مہنت دلیپ داس نے انہیں رجواڑی پگڑی پہنا کر انہیں اعزاز سے نوازا۔بھگوان جگنناتھ ،بھائی بلرام اور بہن سبھدرا کے تین رتھوں کی قیادت میں 19ہاتھیوں ،101رتھ نما ٹرکوں،18بھجن منڈلیوں،30 اکھاڑوں اور سیکڑوں سادھو سنتوں اور کرتب بازوں اور جھاکیوں والی رتھ یاترا کے جلوس کی لمبائی ہی قریب ایک کلومیٹر ہے ۔ رتھ یاترا کے دوران کسی قسم ناقابال قبول واقعہ کو روکنے کے لئے 21ہزار سے زیادہ سکیورٹی جوانوں کو تعینات کئے گئے ہیں جن میں 6جے سی پی ،36ڈی سی پی،80ڈی ایس پی،222پولیس انسپکٹر ،728سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ دنگوں کی روک تھام کرنے والی آر اے ایف اور دیگر نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیاگیا ہے ۔یاترا کے راستے کی ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے ۔

 

مسئلہ کشمیر: پھر سے بات چیت کا من بنا رہی ہے حکومت

نئی دہلی،26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع کشمیر میں طویل عرصہ سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے کوشاں مرکزی حکومت ایک بار پھر بات چیت کے متبادل کو آزمانے کا ارادہ رکھتی ہے ، جہاں اب بھی گزشتہ سال سلامتی دستہ کے ساتھ مڈبھیڑ میں انتہا پسند برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور تشدد کے واقعات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کشمیریوں تک پہنچنے کے لئے ایک بار پھر ٹھوس منصوبہ بنا رہی ہے ۔ تاہم، ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کس کس سے بات چیت کی جائے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ گنگارام اھیر اگلے ہفتے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سرینگر جا رہے ہیں اور اس دوران حکومت کی جانب سے اس پہل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔ حکومت کشمیر کے سلسلے میں ترقی اور بات چیت دونوں سطح پر ایک ساتھ آگے بڑھنے کے اپنے اصول کی پیروی کرنا چاہتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ کشمیریوں کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ وہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس منصوبہ پر کام کر رہی ہے ۔ داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی بھی گزشتہ ماہ جموں و کشمیر گئے تھے اور انہوں نے ریاستی انتظامیہ کے ساتھ مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی تھی اور ریاست میں صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ حکومت پہلے بھی کہتی رہی ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں ہر سطح پر بات کرنے کو تیار ہے ۔گزشتہ سال خود وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دو بار وادی کا دورہ کرکے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس کے بعد پارلیمنٹ کا کل جماعتی وفد وادی کے دورے پر گیا تھا لیکن اس وقت حکومت نے حریت پسند رہنماؤں کے ساتھ بات چیت نہیں کی تھی۔ 

 

ممبئی میں شدید بارش،ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح

پونے ،26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع ممبئی میں مسلسل تیسرے دن آج شدید بارش ہونے سے معمولات زندگی پر اثر پڑاہے اور لوکل ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے ممبئی،کونکن اور گوا علاقے میں اگلے دو دنوں میں شدید بارش ہونے کے آثار ظاہر کئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے شدید بارش ہونے کے اندازے کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی وارننگ جاری کی ہے ۔ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے لوک ٹرین کی آمدورفت پر اثر پڑا ہے اور یہ گاڑیاں وقت ٹائم ٹیبل سے 15منٹ کی دیری سے چل رہی ہیں حالانکہ ابھی تک کسی ٹرین کو منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں ہے ۔ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے ہوائی خدمات پر اثر نہیں پڑا ہے ۔ابھی تک نہ تو کسی پرواز میں دیری ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی پرواز منسوخ کی گئی ہے ۔

 

سمستی پور میں جائیداد کے تنازعہ میں والد کا قتل

سمستی پور، 26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع بہار میں سمستی پور ضلع کے وتھان تھانہ علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ کے سلسلے میں آج بیٹے نے دن دہاڑے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بیلسنڈي گاؤں کے رہنے والے امیش یادو (60) کا ان کے بیٹے انکت یادو اور ششي بھوش یادو کے درمیان جائیداد کی تقسیم کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی مسئلے کی وجہ سے انکت نے اپنے باپ امیش کو گھر میں ہی گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم بیٹے موقع سے فرار ہو گیا۔ رشتہ داروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس چھان بین کر رہی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...