جمعرات کے روز کرناٹک میں ماسک ڈے منانے کی تیاریاں

بنگلورو17جون 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) جمعرات کو کرناٹک کے مختلف مقامات پر 'ماسک ڈے' ایونٹ کا انعقاد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے  تاکہ شہریوں کے درمیان ماسک پہننے کو لے کر بیداری لائی جائے اور COVID-19 بحران کے دوران جسمانی فاصلے کو برقرار رکھا جاسکے۔ 

ریاست کے لوگوں کو COVID-19 بحران سے متعلق قومی رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے کی یاد دہانی کے لئے ضلع، تعلقہ، کارپوریشن اور وارڈ کی سطح پر آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ واک میں ضلعی انتظامیہ کے عہدیدار، منتخب نمائندے اور صحت سے متعلق کارکنان شرکت کریں گے۔ 

کرناٹک کے چیف سکریٹری ٹی این وجئے بھاسکر کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا، "زیادہ سے زیادہ پچاس افراد ماسک پہن کر دوری برقرار رکھنے کے لئے اس واک میں حصہ لیں گے۔ وہ ماسک پہننے، دوری برقرار رکھنے اور صابن سے باقاعدگی سے ہاتھ صاف کرنے کی ضرورت کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کریں گے ۔ 

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے پیر کے روز اعلان کیا کہ بنگلورو سے تعلق رکھنے والے فلمی اداکاروں اور ایتھلیٹوں کا ایک گروہ ودھان سودھا میں امبیڈکر مجسمے میں جمع ہو کر ماسک پہننے کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔

یدیورپا نے بیان کیا کہ کورونا وائرس کے اکثر مریضوں میں اس مرض کی علامت نہیں ظاہر کرتی ہے اور اسی وجہ سے لوگوں کے لئے ماسک پہننا اور دوری برقرار رکھنا ضروری ہے۔ 

یدیورپا نے منگل کے روز ایک بریفنگ میں کہا تھا کہ "ماسک نہ پہننے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور یہ 100 روپے جرمانے سے شروع ہوگا۔ ماسک پہننا اور دوری برقرار رکھنا جان بچانے کے لئے بہت ضروری ہے۔" 

کرناٹک ہائی کورٹ نے پیر کو ریاست میں عوامی اور کام کی جگہوں پر ماسک پہننے کے لازمی اصولوں کے مسئلہ پر سوال اٹھانے سے انکار کردیا۔ درخواست میں انلاک 1.0 ہدایت نامے کے تحت شام 9 بجے سے صبح 5 بجے تک عائد پابندیوں پر بھی سوال اٹھایا گیا تھا۔

ذرائع : نیوز منٹ 

Share this post

Loading...