کاروار 07/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) اتراکنڑا میں ہورہی موسلادھاربارش کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں میں جمعرات کے روز بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز شروع ہوئی تیز ہواؤوں کے ساتھ موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے منگل کے روز چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے بدھ کے روز بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ موسم کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے 8/ اگست 2019 بروز جمعرات بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے اعلان کے مطابق ضلع جملہ اسکول جمعرات کے روز بھی بند رہیں گے۔
Share this post
