جج نے آٹوڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی اور پولس افسر پر کیا حملہ:کیس درج (مزید ساحلی خبریں)

پھر درمیان راستہ جاتے ہو ئے ڈرائیور نے جج سے پو چھا کہ وہ تھو ڑی دیر پہلے کیا کہہ رہے تھے؟! پھر دوبارہ جج نے انگریزی زبان ہی میں اپنی بات جاری رکھتے ہو ئے ڈرائیور کے اوپر اپنے تیورچڑھانے شروع کئے ،اور اس کے ساتھ بد سلو کی کر نے لگا ،ڈرائیور ابو بکر اچانک اس واقعہ سے پریشان ہو کر وہ سیدھا پو لیس اسٹیشن پہنچا ،اوراس کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس کو پو لیس کے سامنے بیان کیا ،مگر جج اپنی شرارت سے باز نہ آیا اور پولیس کے سامنے ڈرائیورکوآڑے ہا تھوں لیتے ہو ئے اس کے ساتھ بد معاشی کی ،جج نے اسی پر اکتفاء نہ کیا ،بلکہ پولیس کانسٹبل نے جب اس سلسلہ میں دخل اندازی کی تو جج نے ان کے ساتھ بھی ناروا سلوک اختیار کرتے ہوئے بدتمیزی کی حد کردی اور اس پر حملہ کردیا ،جج انی کرشنان کے خلاف سلیا پو لیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔


لٹیرے 65 سونے کے سکے اور 780,00 لے کر فرار 

پتور۔07؍ نومبر ۔(فکرو خبر نیوز) ہر تھڑکا علاقہ کے اپنانگڈی پولیس اسٹیشن کے قریب 06؍ نومبر اتوار کے روز ایک گھر میں چوری کی واردات کے پیش آنے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ لٹیروں اور ڈاکو ؤں نے چاکو ورگیس کی رہا ئش گاہ کو اپنی خوا ہشات کی تکمیل کا نشانہ بنا تے ہو ئے وہاں سے تقریبا پندرہ لاکھ روپیوں کے مالیت کی زیورات کو لوٹ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،گھر کے مالک کی شناخت چاکو ورگیس کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جو کہ ایک ریٹائیر ٹیچر ہے ،جب کہ اس کا لڑکا اجیت ایک ماہر وکیل ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق چاکو ،اجیت اور ان کی فیملی چرچ کی زیارت کے لئے چلے گئے تھے کہ ڈاکو ؤں اور لٹیروں نے مو قع کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا ،اور گھر کے دروازے کو توڑ کر اس میں داخل ہو ئے ،اور ہر الماری کے بند دروازے کو توڑ کر اس پر ہاتھ صاف کر تے ہو ئے 65 سو نے کے سکے اور 78000 نقد روپیہ ،اور اس کے علاوہ کئی ساری قیمتی اشیاء (قریب پندرہ لاکھ روپیوں کی مالیت کے اشیاء )کو اپنی اٹیچی میں سمیٹ کر فرار ہو گئے ،جب اہل خانہ چرچ سے و اپس لوٹے توان کے حواس باختہ ہو گئے اور فورا پو لیس کو اطلاع دے دی ،اپنانگڈی پولیس ،فنگر پرنٹ کے ماہرین اور CID کتے والے لو گوں نے مو قع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ،اور جگہ کی پوری تلاشی کی تاکہ کو ئی ثبوت مل جائے ،اس سلسلہ میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔۔

Share this post

Loading...