اس کے بعد سے اتر پردیش میں جے پی بلڈر سے مکان اور فلیٹ خریدنے والے ہزاروں لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا میں جے پی کے کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق جے پی بلڈر کے تقریبا 32 ہزار فلیٹ زیر تعمیر ہیں۔خیال رہے کہ کچھ وقت پہلے ہی ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کے این پی اے کو کم کرنے کی سمت میں کارروائی کرتے ہوئے 12 ڈیفالٹرس کی شناخت کی تھی۔ ان 12 اکاونٹ ہولڈروں پر بینکوں کا تقریبا 5000 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بقایا تھا ۔ کل این پی اے کے 25 فیصد ان 12 اکاونٹ ہولڈروں کے نام پر تھا ۔ انہی 12 اکاونٹ ہولڈروں میں سے جے پی انفرا ٹیک بھی ایک ہے۔ آر بی آئی نے بینکوں کو ان 12 اکاونٹ ہولڈروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ بینکوں کی جانب سے ان کے خلاف آئی بی سی کے تحت کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Share this post
