حالیہ ایک کنڑا ٹی وی چینل میں کنڑا پروفیسرمسٹر بھگوانایک انٹرویو میں کہا تھا کہ راما اور کرشنا کی پوجا نہیں کی جانی چاہئے کیوں کہ انہوں نے انسانیت کی عزت نہیں کی تھی ۔ اسی کا حوالہ دیتے ہوئے سوامی نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو ہندو خاموش نہیں بیٹھیں گے اس طرح کے بیانات سے کروڑوں ہندودھرم کے ماننے والوں کے جذبات کو تکلیف پہنچتی ہے ،۔ کنوینر کے اس بیان کے بعد ایک بار پھر رام سینا تنظیم تنازعہ میں آگئی ہے ۔ جب کہ متالک اپنے مختلف بیانات سے حالیہ تنظیم پر کئے جارہے اعتراضات کا جوا ب دینے کی کوشش کررہے تھے۔ یاد رہے کہ پولس نے بروز اتوار کوکنڑا رائٹرس کو ڈرانے اور دھمکانے کے الزا م میں رام سینا کے لیڈرس کو گرفتار کرکے کیس درج کیا تھا،۔ پولس کا بیان ہے کہ وہ رام سینا لیڈرس کے بیانات کو سنجیدگی سے لے کر چھان بین کررہی ہے ۔
Share this post
