بنگلورو 17/ نومبر 2020(فکروخبر نیوز) اترپردیش میں بی جے پی کے بر سرِ اقتدار آنے کے بعد کئی مشہور اور تاریخی شہروں کے نام تبدیل کردئیے گئے اور اس کے بعد سے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ممبرانِ اسمبلی کئی علاقوں اور مشہور مقامات کے ناموں کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔
اب کرناٹک کے وزیر سی ٹی روی نے جواہر لال یونیورسٹی کو نام بدل کر سوامی وویکا نندا کے نام رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکا نندا نے ہندوستان کے خیال کی حمایت کی، ان کا فلسفہ، اقدار ملک کی طاقت کی طرف نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کی زندگی نسلوں کو متأثر کرے گی اور اس وجہ سے جواہر لال یونیورسٹی کا نام بدل کر سوامی وویکا نندا کیا جائے۔
یاد رہے کہ چار روز قبل جے این یو کیمپس میں سوامی وویکا نندا کے مجسمے کی نقاب کشائی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی تھی۔
Share this post
