بھٹکل 06/ جنوری 2020(فکروخبرنیوز) جواہر لعل یونیورسٹی (جے این یو) میں کل غنڈوں کے حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایس آئی او بھٹکل یونٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے توسط سے صدرِ جمہوریہ کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی۔ یادداشت میں انہو ں نے طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس طرح کے تشدد پر قابو پانے کا بھی پرزور مطالبہ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس معاملہ کی عدالتی تحقیقات کی جائے اور خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس طرح کے واقعات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں میں بھی پیش آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ کل دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں غنڈوں کے ایک گروہ نے ہاسٹلوں میں گھس کر خوب توڑ پھوڑ مچائی تھی اور طلباء کو بری طرح پیٹا تھا۔ اس معاملہ پر سیاسی، سماجی تنظیمیں بھی آواز اٹھارہی ہیں اور اس معاملہ کی شفافیت سے تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہیں۔ اس موقع پر طلبا کی ایک بڑی تعداد موجود رہی
Share this post
