مسابقہ میں کل تینتالیس حفاظ نے کی شرکت ، اول ، دوم اور سوم تینوں انعامات بھٹکل کے نام
بھٹکل : یکم مارچ 2019(فکروخبرنیوز) جمعیت الحفاظ بھٹکل کے زیر اہتمام تنظیم جمعہ مسجد بھٹکل کے احاطہ میں منعقدہ کرناٹک وگوا کے سطح پر منعقدہ دو روزہ عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن کریم پوری کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔اس مسابقہ میں کرناٹک وگوا سے کل تینتالیس حفاظ نے شرکت کی ۔ مسابقہ تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، زمرہ اول میں چودہ سال کی عمر کے چودہ مساہمین نے شرکت کی۔ زمرہ نمبر دو میں اٹھارہ سال کے ساحلی اضلاع بشمول گوا کے حفاظ بارہ حفاظ نے حصہ لیا۔ اسی طرح زمرہ نمبر تین میں بائیس سال تک کے حفاظ نے شرکت کرتے ہوئے اس کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ مسابقہ کی افتتاحی نشست بروز جمعرات بعد نمازِ عصر منعقد کی گئی ۔ پہلی نشست بعد عشاء اور دوسرے روز بعد نمازِ عصر دوسری نشست ، اسی طرح بعد نمازِ مغرب تیسری نشست منعقد کی گئی ۔ اختتامی نشست بعد نمازِ عشاء منعقد کی گئی جس میں بقیہ مساہمین نے مسابقہ میں حصہ لیا۔ مساہمین نے اپنی تلاوت سے فضا نورانیت سے معمور کی جس کو دیکھنے اور سننے کے لیے پورے شہر امڈآیا اور قرآن سے دلی محبت کا ثبوت پیش کیا۔ حاضرین کی ماشا ء اللہ کی صداؤں نے محفل کی نورانیت میں مزید اضافہ کیا۔ مسابقہ کے نتائج کچھ اس طرح رہے۔
زمرہ نمبر ۱ : سفلی گروپ
اول مقام : عبیدالرحمن ابن مولانا محمد امین ندوی
دوسرا مقام : زید ابن اعجاز صاحب
تیسرا مقام : محمد عرفات ابن محمد حسین گوائی
زمرہ نمبر ۲ وسطیٰ گروپ
اول مقام : حمزہ ابن عبدالباری ڈی ایف
دوسرامقام : سید اسماعیل ابن سید فضل الرحمن برماور
تیسرا مقام : محمد حسن ابن عبدالعظیم دامدا فقیہ
زمرہ نمبر ۳ علیا گروپ
اول مقام : جعفر زیان ابن زکریا شریف
دوسرا مقام : محی الدین عکراش ابن محمدطلحہ گوائی
تیسرا مقام : محمد دانش ابن محمد غوث شینگیٹی
مقابلہ اتنا دلچسپ تھا کہ آدھے اور پاؤ نمبر کے فرق سے امتیازی نمبرات کا اعلان کیا گیا۔ مسابقہ میں شریک وہ مساہمین جو ایک نمبر یا اس سے کم ہونے کی وجہ سے امتیازی نمبر حاصل نہیں کرسکے ، جمعیت کی جانب سے انہیں بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ جن میں یہ مساہمین شریک رہے۔
سید ابوالحسن ابن مولانا سید ہاشم نظام ایس ایم ندوی
شہباز ابن عبدالرؤوف کڑپاڑی
محمد عمرو ابن مولانا جیلانی اکرمی ندوی
اختتامی نشست صدر جمعیت الحفاظ مولانا نعمت اللہ عکسری ندوی کی صدارت میں منعقد ہوئی اور بطورِ مہمانِ خصوصی دار العلوم وقف دیو بند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا احمد خضر صاحب مسعودی موجود تھے ، ان کے ساتھ ساتھ مقامی علماء میں مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی ، بانی جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی ، استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل محترم جناب محمد شفیع صاحب شاہ بندری ، نائب صدر جمعیت الحفاظ بھٹکل مولانا محمد امین صاحب ندوی اور دیگر مہمانان موجود تھے
Share this post
