جنسی ہراسانی کے الزام سے پریشان شخص نے کی خودکشی ،اہل خانہ نے لڑکی کے گھرکے باہر لاش رکھ کر دیا دھرنا

اڈپی:04؍جون2018(فکروخبرنیوز)خاتون کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کئے جانے پر یہاں ایک نوجوان نے خودکشی کر لی ،جس کے بعد نوجوان کے اہل خانہ نے لڑکی کے گھر کے باہر لاش رکھ کر احتجاج درج کرایا ،تفصیلات کے مطابق ۲ مئی کو ایک لڑکی نے کوٹا پولس تھانہ پہونچ کر سنتوش نامی شخص کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت در ج کرائی تھی جس کے بعد سے سنتوش اپنے علاقہ سے لاپتہ تھا اسی بیچ اس کی لاش کڈور سے بر آمد ہوئی ،اس معاملہ پر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی طرف سے درج کی شکایت سراسر جھوٹ پرمبنی تھی اور اسی وجہ سے سنتوش انتہائی افسردہ تھا اور کافی پریشان رہتا تھا اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی ،وہیں گھر والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایک شریف انسان تھاگھر والوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے لڑکی نے ایک انسانی حقوق تنطیم کے اکسانے پران کے بیٹے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ، گھر والوں نے پورا دن لڑکی کے گھر کے باہر لاش رکھ کر دھرنا دیا ،اور اس کے بعد انہوں نے لاش کی آخری رسومات ادا کی جبکہ لڑکی اور اس کے گھر والے اس کی موت کے خبر کے ساتھ اپنا مکان چھوڑ دوسری جگہ منتقل ہوچکے تھے ،

Share this post

Loading...