اور الزام لگایا ہے کہ کڈبا پولس تھانے میں جب یہ معاملہ پہنچاتھا تو اس وقت پولس نے اسکے ساتھ زدوکوب کیا تھا اور اس کے ظالمانہ رویہ اختیار کیا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اُٹھایا،۔ پون کے مطابق دیوداس پر کسی بھی طرح کا الزام کبھی نہیں لگا، سرکاری بس میں نوکری کرتے ہوئے کئی سال بیت گئی ، اور ان کی ایمانداری اور کام کے ساتھ پوری طرح انصافی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تین بار اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کی خودکشی کے پیچھے ان کی بدنامی ہوسکتی ہے ، اور نہ کرنے کا گناہ ۔ ان کے بیٹے کا الزام ہے کہ کڈبا پولس نے کپڑے اُتار کر اس کی تلاشی لی تھی ، ان کے بیٹے پون نے اس سلسلہ میں مکمل تحقیق کرنے کی مانگ کی ہے ، اس کے علاوہ کنڈکٹر کو انصاف دلانے کے لئے سماجی تنظیمیں بھی سامنے آگئی ہیں۔
کار سڑک حادثہ میں ضلع کابی جے پی صدر اور چار افراد زخمی
کاسر گوڈ۔27؍ ستمبر۔(فکرو خبرنیوز)26؍ستمبرمنگل کے روز ہو ئے سڑک حادثہ میں ضلع کے بی،جے،پی، صدر اوران کے ساتھ میں مو جود چار افراد کے زخمی ہو نے کی خبر منظر عام آئی ہے ،فکرو خبر کے مطابق یہ حادثہ اڈما کے چیتکونڈو نامی علاقہ میں پیش آیا ،حادثہ میں ضلع کا بی جے پی صدرشری کانتھ(۴۸)کاسر گوڈ کے ساکن سدھا ما(۴۲)آفس میں کام کر نے والے اڈور(۳۲)دلیپ کمار (۳۲)اور ڈرائیور گروپرساد حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں،بتا یا جا تاہے کہ یہ لوگ کالی کیٹ میں منعقد ہوئیBJPممبران کی میٹنگ میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے کہ جب اڈوما نامی علاقہ میں پہنچے تو کار ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا،اور تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر پلٹا کھاگئی،بیکال پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
گانجہ فروخت کرنے کی کوشش میں تین لوگ گرفتار
بنٹوال۔27؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)گانجہ فروخت کی کوشش کر نے والے تین لو گوں کو گرفتار کر نے میں پولیس کامیا ب ہوئی ہے،فکرو خبر کے مطابق شہر کی پولیس نے 26؍ ستمبر منگل کے روز تین لوگوں کو حراست میں لیاہے جو کہ گانجہ فروخت کر نے کی کوشش میں تھے،گرفتار شدگان کی شناخت سلیم (۳۶) رضوان(۲۲)نتھنی(۳۲) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جب کہ ان سب کا تعلق بھی بنٹوال سے ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق بنٹوال ٹاون پو لیس اسٹیشن ایس،آئی،نند کمار اور اس کی ٹیم نے اس ملزمان کو گرفتار کیا تھا ،ان کے پاس سے 150گرام گانجہ ضبط کیا گی ہے ،جس کی قیمت تقریبادس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے ،یہ کیس بنٹوال پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے ،جب کہ ملزمان کوعدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔
Share this post
