جے ڈی ایس نے باسواکیان میں بھگوا پارٹی کی مدد کے لئے مسلم امیدوار کھڑا کیا: سدارامیا

کلبرگی31 مارچ 2021(فکروخبرنیوز/ ذرائع) جے ڈی ایس نے باسواکلیان کے ضمنی انتخاب کے لئے ایک مسلم امیدوار کھڑا کیا ہے کیونکہ اس کی بی جے پی کے ساتھ مفاہمت  ہے، یہ بات سابق وزیر اعلی سدارامیا نے یہاں کہی۔ وہ کلبرگی میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ سدارامیاہ نے کہا  بی جے پی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے کانگریس کو 17 اپریل کی ضمنی انتخاب میں اس نشست کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مسکی اسمبلی اور بیلگاوی لوک سبھا حلقوں میں اچھے امیدوار کھڑے کیے ہیں، اور ان تینوں نشستوں پر کامیابی کی امید ہے۔ کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ جے ڈی ایس کے مسلم امیدوار کو کھڑا کرنے کے اثرات آئندہ دنوں میں ظاہر ہوں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس کے ذریعہ کھڑے ہونے والے تینوں امیدواروں کو اچھی حمایت مل رہی ہے اور امیدواروں کے انتخاب پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Share this post

Loading...