بنگلورو 22؍جولائی 2023 (پی ٹی آئی): جے ڈی (ایس) کے رہنما اور سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ریاست کے مفاد میں بی جے پی کے ساتھ اپوزیشن کے طور پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے انہیں پارٹی کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ لینے کا اختیار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بات کرنے کے لیے پارلیمانی انتخابات میں ابھی بھی وقت ہے۔
کمارا سوامی نے کہا کہ میں پہلے ہی اسمبلی کے اندر اور باہر کہہ چکا ہوں، چونکہ بی جے پی اور جے ڈی (ایس) دونوں اپوزیشن پارٹیاں ہیں، اس لیے ریاست کے مفاد میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں گوڑا نے مشورہ دیا ہے کہ تمام لیڈروں سے رائے مشورہ کے بعد 10 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے جس میں تمام برادریوں کی نمائندگی ہو اور تمام 31 اضلاع میں اس (کانگریس) حکومت کے غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی پارلیمنٹ کے انتخابات میں 11 مہینے باقی ہیں۔
Share this post
