جے ڈی ایس کو کانگریس میں ضم کرنے کا پرشانت کشور کا مشورہ

بھٹکل: یکم مارچ 2020(فکروخبر /ذرائع)  پارٹی کی نشاۃ ثانیہ کے بارے میں جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ماہر سیاسیاست اور انتخابات پرشانت کشور سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشانت کشور نے ایسا مشورہ دیا ہے کہ جس سے کمار سوامی اور دیوے گوڑا دنگ رہ گئے ہیں۔ 
    باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ پرشانت کشور نے جو مشورہ دیا ہے وہ جے ڈی ایس لیڈروں کو قبول نہیں ہورہا ہے۔ موجودہ طور پر اسمبلی میں جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کی تعداد 34ہے، اس میں سے کمار سوامی اور دیوے گوڑا پر اعتماد کرنے والوں کی تعداد 10تا 12ہی ہے۔ پہلے ہی جے ٹی دیوے گوڑا سمیت دیگر اراکین بی جے پی کا رخ کررہے ہیں۔ مستقبل میں دیگر اراکین کانگریس کی طرف اور چند اراکین بی جے پی کی طرف جاسکتے ہیں۔ اس طرح بالکل کم تعداد میں اراکین اسمبلی کو ساتھ رکھ کر پارٹی کی تعمیر کرنا آسان کام نہیں ہے۔ اس لیے بھروسہ مند اراکین کو بچانا ہوگا۔ اس کے ساتھ کمار سوامی کی سیاسی بقاء کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ اس کے لیے کانگریس کے ساتھ جے ڈی ایس کو ضم کردینا بہتر ہوگا۔ پہلے ہی دوبار کانگریس اور جے ڈی ایس نے اقتدار کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ بی جے پی کے ساتھ مل کر بھی حکومت بنائی ہے۔ تاہم کانگریس سے زیادہ بی جے پی کی طرف سے ہی جے ڈی ا یس کو تلخ تجربہ ہوا ہے۔ دونوں پارٹیاں سیکولر اصولوں کی پابند ہیں۔ اس لیے تیسرا محاذ کا خواب دیکھنے یا جے ڈی ایس کو پروان چڑھانے کی کوششوں کو چھوڑ کر کانگریس کے ساتھ انضمام کرلینا سیاسی مستقبل کے لیے بہتر رہے گا۔ 

Share this post

Loading...