ان کا کہنا تھا کہ اس کی ابتداء وہ ہبلی سے کریں گے اور ہبلی کو مرکزیت کا درجہ دیتے ہوئے اتراکنڑا سمیت ہبلی کے آس پاس واقع علاقوں میں بوتھ لیول پر کام کریں گے۔ اسی سلسلہ میں 17؍ اکتوبر کو یلاپور میں بسوراج ہورٹی کی قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پارٹی کے تقریباً تمام ممبران شریک ہونے کی امید ہے۔ اتراکنڑا ضلع جے ڈی ایس صدر بی آر نائک نے ریاستی مفاد عامہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قومی پارٹیاں ریاستی مفاد کو نظر انداز کررہی ہیں اور ریاستوں میں ترقیاتی کام ہی سے ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے ۔ تعلقہ جے ڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران ریاستی حکومت کے وزیروں کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ضلع انچارچ وزیر آروی دیش پانڈے صرف اپنے نام ونمود کے لیے کام کررہے ہیں اورضلع کے مسائل حل کرنے میں ان کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کئی ترقیاتی کام اور عوام کے حوالے سے دیش پانڈے کو الزامات کے گھیرے میں لیتے ہوئے کہا کہ کاروار اور اس کے پڑوسی شہر انکولہ میں تعمیراتی کاموں کے لیے عوام کو سہولیات مل رہی ہیں اور ان کے لیے ریت کا انتظام کیا جارہا ہے لیکن بھٹکل اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ضلع نگراں کا مطلب اس کے مخصوص علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کا نہیں ہوتا بلکہ پورے ضلع کے عوام کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی ضلع نگراں وزیر کی ذمہ داری ہے ۔ اپنی ذمہ داریوں پر انہیں دھیان دیتے ہوئے انہیں حل کرنے کے بجائے وہ غیر ملکی دوروں پر رہتے ہیں ۔ جے ڈی ایس تعلقہ صدر ان ہی مسائل کے آڑ میں رکن اسمبلی پر الزامات لگانے سے نہیں چوکے ۔ اس موقع پر شری کانت جمنال ، موہن اگرکر اور پارٹی کے دیگر سیاسی لیڈران موجود تھے۔
کنداپور : کولور مندر میں لائٹس گرنے سے پانچ خواتین زخمی
کنداپور 10؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) کولور مندر میں ثقافتی پروگرام کے دوران لائٹس گرنے سے پانچ خواتین کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ وارات کولور کے موکامبکا مندر میں پیش آئی جب مندر میں سجاوٹ کا کام جاری تھا۔ زخمی خواتین کی شناخت چیپی (27) کرن کمل (20) ہرشا (22) شلپا (25) اور ریما (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ زخمی خواتین کا تعلق کاسرگوڈ سے بتایا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق کاسرگوڈ سے مندر کا درشن کرنے آئے پندرہ افراد پر مشتمل ایک گروہ آیا ہوا تھا ۔ جب رات کے وقت ثقافتی پروگرام کے دوران مندر کے گیٹ کے باہرلگی لائٹس اونچائی سے گرگئے جس سے پانچ خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کولور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
Share this post
