بھٹکل 27؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) جے ڈی ایس کے نائب صدر گنگنا نے آج یہاں بھٹکل کا دورہ کیا اور سرکیوٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی کاموں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے موجودہ سیاسی حالات میں جس ہمت کے ساتھ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سواجی کام کررہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا ایک طرف ہراساں کررہے ہیں تو دوسری طرف ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔ پچاس ہزارکے قریب کسانوں کے قرضہ معاف کرتے ہوئے ایک بڑا کام انجام دیا ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے انجام پانے والی کئی ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کو کمزور کرنے کی سازشیں رچی جارہی ہیں اور اس درمیان میڈیا کا بھی کردار نہایت خراب رہا ہے۔ ان حالات میں بھی مخلوط حکومت اپنا کام کررہی ہے اور یہ اپنی پانچ سالہ میعاد ضروری مکمل کرے گی۔ مزید کہا کہ کمار سوامی دباؤ میں کام کررہے ہیں اور ان پر زبردستی بعض لوگ دباؤ بناؤ رہے ہیں اور یہ دباؤ مخالفین کے لیے کوئی کارگر ثابت ہونے والا نہیں ہے۔
Share this post
