جے ڈی ایس ، کانگریس کے ارکانِ اسمبلی کو بیس سے تیس کروڑ روپئے آفر دیا جارہا ہے ، ضمنی انتخابات میں وزیر اعلیٰ نے کیا اپنی خوشی کا اظہار

بنگلورو 06؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ضمنی انتخابات میں اتحادی حکومت کی شاندار جیت پر وزیر اعلیٰ کمار اسوامی نے جے ڈی ایس اور کانگریس کے کارکنان کو مبارکباد دی ہے ۔ انہو ں نے بی جے پی طنز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے بی جے پی پچیس سے تیس لاکھ کروڑ روپئے جے ڈی ایس اور کانگریس کے ایک ایک رکنِ اسمبلی کو دینے کا پروگرام بنارہی ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی بھی ان کی طرف آنے والا نہیں ہے۔ ضمنی انتخابات کی جیت پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو اب معلوم ہوگیا ہے کہ کونسی پارٹی ان کی خیر خواہ ہے۔ ٹیپو جینتی منانے کے سلسلہ میں ہورہے تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں اوروہ ان کا یومِ پیدائش منانا چاہتے ہیں ، بی جے پی اس کا حصہ ہونے کو پسند نہیں کرتی ، ایسی صورتحال میں انہیں اس پروگرام کا حصہ بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کرناٹکا کانگریس کے چیف دیش گنڈو راؤ نے کہا کہ عوام نے بی جے پی کو خارج کردیا ہے اور یہ نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو بھی خارج کیے جانے کی علامت ہے ۔ کرناٹکا نے ان ضمنی انتخابات میں جیت درج کرکے پورے ملک کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اب وقت بدلاؤ کا ہے ۔ کرناٹک کے ضمنی انتخابات میں جیت سے 2019کے انتخابات میں جیت کے پیغام دئیے جانے کے سوال کے جواب میں کانگریسی لیڈر ڈی کے شوا کمار نے کہا کہ آپ رام مندر تعمیر کا مسئلہ اگر سیاسی بنائیں گے تو عوام کو بھی آپ کے خیالات سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی ۔ عوام یہ دیکھ رہی ہے کہ اسے سماجی طور پر کیا فوائد حاصل ہورہے ہیں ۔

Share this post

Loading...